ایردوان 26 فروری کو افریقہ کا دورہ کریں گے، ذرائع

0 734

صدارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان 26 فروری سے 2 مارچ تک افریقہ کا سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ الجزائر، مورطانیہ، سینگال اور مالی جائیں گے۔

ترک صدر نے لاطینی امریکہ کے ممالک کا دورہ بھی کرنا تھا لیکن پی وائے جی اور داعش کے خلاف شام کے علاقے عفرین میں جاری آپریشن شاخ زیتون کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر پانچ دنوں میں کل چار ممالک کا دورہ کریں گے۔

اس سے قبل صدر ایردون مئی 2016 اور دسمبر 2017ء کو افریقی ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔

دورہ کے دوران دو طرفہ تجارت، سفارتی تعلقات کے بڑھانے اور فیتو کے خلاف جنگ میں اس سے منسلک اسکولوں کو معارف فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے پر بات ہو گی۔

 

تبصرے
Loading...