صدر ایردوان رواں ہفتے کے آخر پر یونان کا پہلا دورہ کریں گے

0 360

رجب طیب ایردوان 7 سے 8 دسمبر  یونان کا دورہ کریں گے۔ ایوان صدارت سے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعے  پریس انفارمیشن سینٹرنے اس بات کی تصد یق کی ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان یونان کی صدر پروکوپس کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کریں گے جس میں  دو طرفہ سرکاری تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیا ل ہو گا۔
صدارتی مشیر ابراہیم قالن نے بھی ایردوان کے آئندہ دورے پر تبصرہ کر تے ہوۓ کہا ہے کہ یہ اعلی سطحی ملاقات  دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے تک لے جائے گا۔ انہو ں نے کہا ایردوان 65سالوں میں یونان کا دورہ کرنے والے پہلے ترک صدر ہوں گے ۔ جلال بیرار  1952ء میں یونان کا دورہ کرنے والے آخری ترک صدر تھے۔
وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ماضی میں یونان سے ترکی میں ہونے والے اعلی سطحی دوروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایردوان کے دورے گزشتہ ملاقاتوں کی تکمیل کریں گے۔ وزیر نے کہا کہ ایک اعلی سطحی تعاون اجلاس  تھیسا لونیکی میں فروری کو ہوگا ۔جس میں دونوں ممالک کے درمیان تین مجوزہ منصوبوں پر بات کی جائے گی۔
چاوش اولو نے کہا سب سے پہلے تھیسا لو نیکی کو ترکی کے مغربی ازمیر صوبے سے ملایا جائے گا جس سے مسا فروں اور سامان کی نقل و حمل کی آسانی ہو گی۔ اور دوسرا استنبول اور تھیسا لونیکی کے درمیان ایک تیز رفتار ٹرین سروس کا منصوبہ ہے،اور تیسرا منصوبہ یونان کی کیپوئی اور ترکی کی اسپالا سرحدی چوکیوں کے درمیان ایک پل کی تعمیر ہے۔جہاں نے دو طرفہ باڈر کراسنگ کی جاتی ہے۔
تبصرے
Loading...