ایردوان اگلے ہفتے دوبارہ روس کا دورہ کریں گے

0 241

ترک صدر رجب طیب ایردوان اگلے ہفتے دوبارہ روس کا دورہ کریں گے- اس سے قبل وہ آج ہی روس، کویت اور قطر کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچے تھے-

ترک صدر رواں سال چھ بار روسی صدر ولادیمر پوٹن سے ملاقات کر چکے ہیں-

وہ 22 نومبر کو دوبارہ روس جائیں گے جہاں وہ سوچی میں ترکی، روس اور ایران کے شام کے معاملے پر مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے- اجلاس میں شام میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بات کی جائے گی-

اس سے قبل شامی عوامی کانگریس میں روس کی طرف سے کرد پی کے کے کی شامی شاخ پی وائے کو دعوت نامہ بھیجنے پر ترکی نے شرکت سے انکار کر دیا تھا جس وجہ سے یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا- روس نے ترکی کے تحفظات دور کرتے ہوئے اجلاس کا دوبارہ اعلان کیا ہے-

تبصرے
Loading...