ایردوان اگلے ہفتے روس اور کویت کا دورہ کریں گے

0 551
Photo: AA

ترک صدر رجب طیب ایردوان 13 نومبر کو ایک خصوصی میٹنگ کے لیے سوچی جائیں گے۔

روسی ہم منصب ولادی پوٹن کے ساتھ اس ملاقات میں آفرین آپریشن، شام کے علاقہ ادلب کے انتظام اور ایس 400 دفاعی سسٹم بارے تازہ پیش رفت پر بات متوقع ہے۔

روس کے دورہ کے بعد اطلاعات کے مطابق رجب طیب ایردوان 14 نومبر کو کویت کا دورہ کریں گے اور خطے کے حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

تبصرے
Loading...