ٹرمپ کو فون کال، گنجائش نہیں، وہ بات کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، ایردوان

0 3,518

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے افریقی ممالک کے سہہ روزہ دورہ پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بیت المقدس پر قراردادوں کی منظوری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے البتہ اگر وہ چاہیں تو فون پر بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ انہیں کال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی امریکا کے ساتھ کئی جگہوں پر تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور چاہے گا کہ اس کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔

ترک صدر نے انقرہ کے ایسنبوا ائیرپورٹ پر میڈیا نمائندہ سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوڈان اور چاڈ کا بطور پہلے ترک صدر دورہ کر رہے ہیں اور یہ دورہ تاریخی نوعیت کا ہو گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ان کا دورہ افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور افریقہ سے فتح اللہ گولن دہشت گرد تنظیم فیتو کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016ء کی ناکام بغاوت کے بعد بہت سے افریقی ممالک نے فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم فیتو کے ممبران کو ملک بدر کر دیا تھا۔ اور ان کے اسکول نیٹ ورک کو ترکی کی معارف فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا تھا۔ انہیں امید ہے کہ اس ضمن میں یہ ممالک مزید اقدامات بھی اٹھائیں گے۔

تبصرے
Loading...