ارطغرل اور عثمان، پاکستانی کرکٹرز کے پسندیدہ ڈرامے

0 295

نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ترین سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اراکین اس وقت تیاریاں کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی تازہ ترین یوٹیوب وڈیو میں شاہین آفریدی، فخر زمان، شاداب خان اور محمد رضوان کو اپنی شخصیت کے کچھ نئے پہلوؤں سے آگاہ کیا ہے۔

ایک طرف رضوان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو فیشن کے لحاظ سے آئیکون قرار دیا ہے تو تیز باؤلر حسن علی نے اپنا ہی انتخاب کیا۔ لیکن ایک چیز جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان تمام کھلاڑیوں کا اتفاق ہے وہ ترک ٹیلی وژن سیریز ‘دیریلش ارطغرل’ ہے

شاہین آفریدی نے کہا کہ "میں ‘دیریلش ارطغرل’ دیکھ چکا ہوں اور آجکل ‘کورولش عثمان’ دیکھ رہا ہوں۔”

فخر زمان نے کہا کہ "ترک سیریز ارطغرل اور عثمان کو دیکھنے میں بہت لطف آیا۔ میں یہ دونوں سیریز مکمل دیکھ چکا ہوں۔”

فہیم اشرف نے کہا کہ "ارطغرل کے پانچ اور عثمان کے دو سیزنز مکمل کرنے کے بعد اب میں عثمان کے تیسرے سیزن کا انتظار کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں یہ اکتوبر نومبر میں آئے گا۔ میں نے انسٹاگرام پر اس کی شوٹنگ کی تصویریں دیکھی ہیں۔ اب بہت شدت سے انتظار ہے۔”

نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا دھیان ذرا پاکستانی ڈراموں کی طرف ہے جنہوں نے دعویٰ یا کہ وہ ‘رقصِ بسمل’ اور ‘خدا اور محبت’ دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...