بڑی پاکستانی برانڈز کی "حلیمہ سلطان” کو تشہیرات کے لیے پیشکش، شائقین سے ملنے پاکستان بھی جائیں گی

0 8,091

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والے ترک اداکارہ ایسریٰ بلگیج کو پاکستان کی کئی بڑی برانڈز کی جانب سے تشہرات کے لیے معاہدوں کی پیش کش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی میں ریکارڈ توڑنے والی معروف زمانہ ڈرامہ سیریل دریلش ارطغرل پاکستان میں ارطغرل غازی کے نام سے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ ترکی کی آبادی 8 کروڑ ہے جبکہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ ارطغرل غازی کا اردو ڈب ورژن، دنیا کی دوسری بڑی آبادی ہندوستان میں اردو اور ہندی سمجھنے والے بھی برابر دیکھ رہے ہیں۔

ٹی آر ٹی ارطعرل بائے پی ٹی وی کے نام سے بنائے گئے چینل نے مختصر مدت میں ساڑھے چار ملین سبسکرائبر حاصل کر لیے ہیں جبکہ اس ڈرامہ کو دیکھنے والوں کی تعداد 400 ملین عبور کر چکی ہوئی ہے۔

ایسریٰ بلگیچ کو ان کے سوشل میڈیا پر شائقین کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور وہ خود بھی پاکستان کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کورونا وائرس وباء کی بندشوں کے خاتمے کا انتظار کر رہی ہیں اور جلد پاکستان جائیں گے۔

پی ٹی وی کی جانب سے ارطغرل غازی ڈرامے کو اردو میں آن ائیر کرنے کے بعد پاکستان میں ارطغرل کے بعد سب سے زیادہ مقبول کردار حلیمہ سلطان کا ہے۔

تبصرے
Loading...