یورپ آج کا ‘مردبیمار’ ہے، یورپین یونین پارلیمنٹ میں ممبر چیخ اٹھے

0 176

یورپ وقت کا اصلی مرد بیمار ہے، یہ بات یورپ آف نیشنز اینڈ فریڈم گروپ کے وائس چیئرمین اور یورپین پارلیمنٹ کے ممبرایدوارد فیرانڈ نے پورپی یونین پارلیمنٹ میں کہی جب وہ ترکی اور یونین کے تعلقات بارے مباحث کر رہے ہیں- فیراںڈ کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات تاریخ کے تلخ موڑ سے گزر رہے ہیں- مرد بیمار کی اصطلاح پوربی یونین کی پالیسز پر تنقید کے ساتھ استعمال کی گئی-

یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے فیرانڈ نے یونین کی ترکی بارے پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا-

انہوں نے کہا: "آپ نے ترکی کو مذاکرات کی ایسی میز پر بلایا جس سے کوئی نتائج نہیں نکلیں گے اور چاہتے ہیں کہ یورپی یونین کی رکنیت کے لیے مہاجرین کا تبادلہ کیا جائے”- انہوں نے کہا یورپی یونین "آگہانی المیے کے پروجیکٹ” کو نہیں چلانا چاہتی-

"مرد بیمار” کی اصطلاح انیسویں صدی کے وسط میں، معاشی بحران کی وجہ سے سلطنت عثمانی کے لیے استعمال کی گئی جس کے بعد مختلف ممالک کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں-

فیرانڈ نے کہا کہ ترکی ایک عظیم قوم رکھنے والا ایک عظیم ملک ہے اور اس سے زیادہ کا حقدار ہے جتنا یہاں بولا جاتا ہے- انہوں نے یورپی یونین کی طرف سے ترکی کو ضائع کرنے پر تنقید کی-

تبصرے
Loading...