یورپ کروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے اچھی طرح تیار نہیں تھا، جرمنی
جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا ہے کہ یورپ کو یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ وہ کروناوائرس کی وباء سے نمٹنےکے لیے اچھی طرح تیار نہیں تھا۔
یورپ ڈے پر دیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جرمنی سمیت کئی ملکوں کی توجہ دراصل اس وباء سے اپنے ملک میں ہی نمٹنے پر تھی۔
قومی ردعمل کا دفاع کرتے ہوئے کہ جسے انہوں نے "ضروری، ردعمل کی صلاحیت کے عین مطابق اور پھر بعد میں دوسروں کی مدد” کرنے والا قرار دیا، ماس نے کہا کہ یورپی یونین اس بحران میں گھرتی چلی گئی۔
ملکوں کے درمیان طبی امداد کی راہ ہموار کرنے، ایک بڑی مالی سپورٹ پیکیج کی تیاری اور باہمی سائنسی تحقیقی پروگراموں کے حوالے سے یورپی یونین کا ردعمل سست رہا۔
بہرحال، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی یونین کا باہمی اتحاد "دنیا میں سب سے انوکھا ہے،” اور جرمنی کا ہدف ہے کہ وہ اس بحران سے ایک طاقت بن کر ابھرے گا۔ برلن یکم جولائی کو یورپی یونین کی ششماہی صدارت سنبھالے گا۔