افغانستان سے امریکی انخلاء مکمل ہو گیا،کابل میں جشن

0 1,210

امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا مکمل ہوگیا‘ کابل میں جشن‘ خوشی میں افغانستان کا دارالحکومت فائرنگ سے گونج اٹھا۔ پینٹاگون نے کابل سے آخری فوجی کی واپسی کی تصدیق کر دی-

رات گئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے مکمل انخلا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا طیارہ امریکی فوج کے آخری گروپ کو لے کر کابل ائرپورٹ سے ٹیک آف کرگیا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے کابل ائرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، امریکی انخلا مکمل ہونے کے بعد کابل میں افغان عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔

طالبان رہنما انس حقانی اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ20 سالہ جد وجہد کے بعد افغانستان مکمل طور پر آزاد ہے۔ طالبان نے تاریخ رقم کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد امریکا اور نیٹوفوج کا قبضہ مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب مذاکرات کی ناکامی کے بعد طالبان نے پنج شیر پر حملہ کر دیا ہے اور علاقے پر کنٹرول کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: