ملک کے امن، خوشحالی، سلامتی اور مستقبل کے لیے خرچ کیا گیا ہر پیسہ بہترین مصرف ہے، صدر ایردوان

0 230

آق پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ملک کے امن، خوشحالی، سلامتی اور مستقبل کے لیےخرچ کیا گیا ہر پیسہ اس کا بہترین مصرف ہے۔ ہم وبائی مرض کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو مرحلہ وار واپس لے رہے ہیں، ان شاء اللہ پیداوار کا پہیہ ایک مرتبہ پھر پوری رفتار سے چلنا شروع ہو جائے گا۔”

صدر مملکت اور چیئرمین انصاف و ترقی پارٹی (آق پارٹی) صدر رجب طیب ایردوان نے بذریعہ وڈیو کانفرنس پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

COVID-19 کی عالم گیر وباء کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ "موجودہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جو اقدامات ہم نے اٹھائے وہ بالکل درست ہیں۔ اس وباء سے نمٹنے کے لیے ہمیں یہ اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔” صدر نے عوام سے صبر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں معلوم ہے کہ اگر ہم نے ابھی قربانیاں نہیں دیں اور دوسرے ممالک کی طرح اس وباء کو خاطر میں نہ لائے، تو ہمیں کہیں بڑے نقصانات کا سامنا ہوگا۔ ہم نے اب تک صبر کا مظاہرہ کیا ہے اور بس اب معاملہ خاتمے کے قریب ہے۔ بس تھوڑا سا وقت اور لگے گا اور اچھے دن شروع ہو جائیں گے۔”

"اہمیت اس بات کی ہے کہ ممکنہ حد تک اور کم سے کم نقصان کے ساتھ اس وبائی مرض سے جان چھڑائیں”

ان مشکل ایام میں شہریوں کی مدد کے لیے دی گئی امداد کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ "اب تک پروگرام کے تحت جتنی امداد کا اعلان کیا گیا ہے وہ 200 ارب ترک لیرا تک جا پہنچی ہے۔ یہ براہ راست معیشت اور کم آمدنی والے افراد کو دی گئی سب سے بڑی مدد ہے۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ملک کے امن، خوشحالی، سلامتی اور مستقبل کے لیے خرچ کیا گیا ہر پیسہ اس کا بہترین مصرف ہے۔ ہم وبائی مرض کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو مرحلہ وار واپس لے رہے ہیں، ان شاء اللہ پیداوار کا پہیہ ایک مرتبہ پھر پوری رفتار سے چلنا شروع ہو جائے گا اور قومی خزانہ اور عوام کی جیبیں پھر بھر جائیں گی۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ ہم جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ اس وبائی مرض سے جان چھڑائیں۔”

انہوں نے کہا کہ "دنیا میں جو تبدیلی آ رہی ہے وہ ترکی کے لیے نئے زبردست مواقع رکھتی ہے۔ ہم بحیثیت قوم و ریاست بھرپور ارادہ رکھتے ہیں، اپنی تیاریاں تیزی سے مکمل کریں گے اور محنت کرکے اس تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔”

تبصرے
Loading...