ترکی کی ایکسپورٹ ٹرین 12 دن کا تاریخی سفر طے کر کے چین پہنچ گئی

0 235

ایک عظیم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ترکی سے چین جانے والی مال گاڑی ہفتے کو اپنی منزل تک پہنچ گئی ہے۔

ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفرا اسٹرکچر عادل قارہ اسماعیل اوغلو نے کہا کہ "یہ ٹرین جس جس شہر سے گزری لاجسٹکس کے شعبے میں ترکی کی طاقت دنیا کے سامنے لانے کا اعلان کیا، چائنا ایکسپورٹ ٹرین ریل ٹرانسپورٹ میں ہماری کامیابی ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے افتتاحی تقریب کے دوران اس پیشرفت کو سراہا تھا اور اسے ترکی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

یہ ریل گاڑی 4 دسمبر کو استانبول سے روانہ ہوئی تھی اور ترکی، جارجیا، آذربائیجان، بحیرۂ کیسپیئن اور قزاقستان سے 8,693 کلومیٹرز کا سفر مکمل کر کے چین کے شہر سیان پہنچی۔

اس وقت وزارتِ خارجہ نے بتایا تھا کہ یہ باکو-طفلس-قارص کے ذریعے ٹرانس کیسپیئن ایسٹ-ویسٹ مڈل کوریڈور کو استعمال کرے گی۔

اس سفر کے دوران ٹرین نے 2,300 کلومیٹرز کا فاصلہ ترکی میں، 220 کلومیٹرز جارجیا، 430 کلومیٹرز آذربائیجان، 420 کلومیٹرز بحیرۂ کیسپیئن کے اوپر، 3,200 کلومیٹرز قزاقستان اور 2,100 کلومیٹرز کا فاصلہ چین میں عبور کیا۔

تبصرے
Loading...