فیس بک نے ترکی میں نمائندہ مقرر کرنے کا کام شروع کر دیا

0 389

فیس بک نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ترکی میں اپنے مقامی نمائندے کے تقرر کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ ملک کے نئے سوشل میڈیا قوانین پر عمل کر سکے۔

یہ قدم اُس وقت اٹھایا گیا ہے جب اشتہارات پر پابندی کی ڈیڈلائن سر پر کھڑی تھی، جس کے تحت ترک ادارے ان پلیٹ فارمز پر اشتہار نہیں دے پائیں گے کہ جو ملک کے قوانین پر نہ چلیں اور مقامی نمائندے مقرر کرنے میں ناکام ہو جائیں۔

فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر سمیت مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو گزشتہ سال کی دوسری ششماہی میں کُل 40 ملین ترک لیرا (5.35 ملین ڈالرز) کے جرمانے ہو چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: