فیس بک ترکی کے شہر بورصہ میں دفتر کھولے گا

0 107

سوشل میڈیا کی دنیا کا بڑا ادارہ فیس بک ترکی کے آٹھ صوبوں میں دفاتر کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا دفتر 13 جنوری سے جنوب مغربی صوبہ بورصہ میں کام کا آغاز کر دے گا۔ سوشل میڈیا کمپنی کا ہدف ڈجیٹل پلیٹ فارم پر نوجوان کاروباری منتظمین (entrepreneurs) کو تلاش کرنا ہے۔

بورصہ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین اوزر ماتلی، جو یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینج آف ترکی (TOBB) کے بورڈ رکن بھی ہیں، نے یاد دلایا کہ فیس بک دنیا بھر کے سات شہروں میں نئے ہیڈ کوارٹرز کھولنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

اس منصوبے کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم TOBB اور ایک غیر سرکاری انجمن Habitat ایسوسی ایشن کے تعاون سے آٹھ شاخوں کا افتتاح کرے گا۔ استنبول کو فیس بک کے ترکی آپریشز کے ہیڈ کوارٹرز کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے جس میں TOBB اور Habitat کے مشترکہ منصوبے شامل ہوں گے۔

ماتلی نے کہا کہ ترکی میں فیس بک کی پہلی شاخ اگلے ہفتے بورصہ میں کھلے گی جس کا ہدف نوجوان کاروباری منتظمین کو نئے ڈجیٹل مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ وہ ڈجیٹلائزیشن منصوبوں کی بنیاد پر کاروباری ماڈلز تیار کرنے میں نوجوانوں کی مدد کے لیے جامعہ بورصہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...