پاکستانی سوشل میڈیا پر ایردوان ریحام ملاقات کی خبریں اور تصاویر جعلی ہیں

0 2,253

پاکستان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور عمران خان کی سابقہ بیوی اور صحافی ریحام خان کی خبریں اور تصاویر گردش کر رہی ہیں جو کہ جعلی ہیں۔

گذشتہ روز پاکستانی چینلز پر یہ خبر آئی تھی کہ ریحام خان کی متنازعہ کتاب کی لندن میں اشاعت میں رکاؤٹوں کے بعد اسے ترکی سے شائع کروانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے یہ جعلی خبر اور تصویر بنائی گئی ہے کہ ریحام خان نے ترک صدر ایردوان سے صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کی ہے۔

یہ تصویر گذشتہ ماہ ریحام خان کی ترک صدارتی کمپلیکس آمد پر ترک ڈپٹی وزیر برائے یورپی یونین امور علی شاہین کے ساتھ بنائی گئی تھی۔ واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تصویر میں خاتون اول امینہ ایردوان کی بجائے بیگم علی شاہین موجود ہیں۔

اصلی تصویر: ترک ڈپٹی وزیر برائے یورپی یونین امور علی شاہین اور بیگم شاہین کی ریحام خان کے ساتھ ترک صدارتی کمپلیکس میں تصویر

ریحام خان کی متنازعہ کتاب کی ترکی سے اشاعت بارے بھی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں ہے۔ ترک قوانین کے مطابق کردار کشی پر مبنی مواد شائع کرنے پر پابندی ہے۔

تبصرے
Loading...