2021ء میں رکھے جانے والے ترک بچوں کے مشہور نام

سال 2021 کے دوران ترکی میں بچوں اور بچیوں کے رکھے جانے والے پیدائشی نام جانیں۔

0 2,198

ترکی کی وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاپولیشن افیئرز نے سال 2021ء کے لیے ترک بچوں اور بچیوں کے مشہور پیدائشی ناموں بارے تفصیلات جاری کی ہیں۔

گزشتہ سال کے دوران 147975 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 7134 بچوں کا نام "یوسف” رکھا گیا جو بچوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نام قرار پایا ہے۔

اس کے بعد "الپ ارسلان” کے نام سے 6 ہزار 304 بچے اور "میراش” کے نام سے 5 ہزار 777 بچے ہیں۔

بچیوں میں ترکی کے پسندیدہ ناموں کی فہرست میں "زینب” کا نام سرفہرست رہا، اور گزشتہ سال یہ نام 10130 لڑکیوں کو دیا گیا، اس کے بعد "ایلیف” کا نام 6546 لڑکیوں کو دیا گیا جبکہ "اصیل” کا نام 6496 بچیوں کو دیا گیا۔

ایشیا کا سب سے باصلاحیت مسلمان سیاست دان ۔۔۔ نظام الملک طوسیؒ

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے لیے آر ٹی ای اردو کا ٹویٹر اکاؤنٹ فالو کریں
تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: