پاکستان اور ترکی کے مابین توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

0 967

پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعاون، خصوصا توانائی کے شعبے میں فروغ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری اور پاکستان میں ترک سفیر مصطفےٰ یردا کل کے درمیان سوموار کے روز ملاقات میں کی گئی۔

ترک سفیر نے نہ صرف ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور تیز کرنے میں پاکستانی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی بلکہ توانائی کے شعبے کی طرف سے اس ضمن میں ہونے والی شراکت کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس کی پیش رفت قابل قدر ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی نے توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاری کو سراہا اور ترک سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ کنزیوم سروسز میں حصہ لیں کیوں کہ ملک نے ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کو ختم کر دیا ہے۔

ترک سفیر مصطفی یرداکل نے یقین دہانی کرائی کہ ترکی پاور سیکٹر میں پاکستان کو مزید اضافی امداد فراہم کرے گا اور کہا کہ ان کا ملک سروس کی ترسیل میں بھی سرمایہ کاری پر غور کرے گا۔

تبصرے
Loading...