عفرین میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بے چین ہونے والے غوطہ کے شیطانی قتل عام پر بے حس رہتے ہیں، ایردوان

0 1,530

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں آق پارٹی کے صوبائی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عفرین میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بے چین ہونے والے غوطہ کے شیطانی قتل عام پر بے حس رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "اس عمل میں ہمیں سب سے زیادہ مایوسی منافقت سے ہوتی ہے اور کچھ ممالک کی لچک جنہیں ہم اتحادی سمجھتے ہیں اور جن کے ساتھ ہمارے سیاسی اور دفاعی تعلقات موجود ہیں۔ ان میں ایک ملک کی نام نہاد ترجمان وزارت دفاع نے اپنا آپ دکھایا اور یکبارگی اور شرمائے بغیر کہا کہ عفرین میں سویلین مر رہے ہیں اور لوگ گھروں کو واپس نہیں جا سکتے کیونکہ کہ تشدد ہو رہا ہے۔ تمہیں مشرقی غوطہ میں سینکڑوں معصوم بچوں، خواتین، معمر بزرگوں اور شہریوں کا روز شیطانی قتل عام ذرا بے چین نہیں کرتا لیکن یہاں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن پر بے چین ہوئے جا رہے ہو اور جھوٹی خبریں اور غلط معلومات پھیلاتے ہو”۔

ایردوان نے مزید کہا، "ہماری فوج نے توجہ دی ہے کہ کسی ایک شہری کو نقصان نہ پہنچے، تبھی یہ آپریشن ابھی تک چل رہا ہے، اگر ہم شہریوں اور دہشتگردوں کے درمیان کوئی فرق روا نہ رکھیں تو ابھی عفرین آپریشن کا خاتمہ نہ کرتا بلکہ اس کا خاتمہ ہو چکا ہوتا”۔

 

تبصرے
Loading...