ادرنہ کی خاتون ضلعی گورنر بہترین منتظم قرار دے دی گئیں

0 352

شمال مغربی صوبہ ادرنہ میں ہاوسا کی ضلعی گورنر نسلی حان کیسا کو ترک ایڈمنسٹریٹرز ایسوسی ایشن نے سال کی بہترین منتظم قرار دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیسا کو ضلع میں انتظامی کاموں کے علاوہ ایسا ماحول ترتیب دینے پر اعزاز دیا ہے کہ جہاں عورتیں مردوں کی طرح باآسانی اپنی آراء اور مسائل پیش کر سکیں۔

انادولو ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کیسا نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز پانے پر بہت فخر ہے اور صرف 15 مہینے میں اپنے ضلع میں ‘صنفی حرکیات’ کو تبدیل کرنا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ "مرد اپنے مسائل باآسانی عورتوں کو بتا سکتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب خواتین کو بہت احتیاط کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔ اب عورتیں باآسانی بول سکتی ہیں کیونکہ اب ان کے سامنے ایک خاتون منتظم ہیں۔ ہم نے اپنے ضلع میں زیادہ خواتین دوست ماحول بنانے کے لیے اس کا فائدہ اٹھایا۔”

اپنے انتخابات سے لے کر اب تک حاصل کردہ کامیابیوں پر کیسا نے کہا کہ وہ ہاوسا ویمن انٹریپرینیورز کوآپریشن کے قیام کی سربراہی کر رہی ہیں۔ "ہم نے خواتین کو مقامی معیشت میں بہتر انداز میں شامل کرنے کے لیے یہ اشتراک قائم کیا۔ اب وہ یہاں آتی ہیں اور مختلف دست کاریاں اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرتی ہیں اور اپنی اور مقامی معیشت میں حصہ ڈالتی ہیں۔” کیسا نے مزید کہا کہ ضلعی گورنوریٹ نے متعدد دیہات میں چلڈرن پارکس، کافی ہاؤسز اور ٹاؤن ہالز کے قیام کی نگرانی کی۔

تبصرے
Loading...