مالی میں فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم کے اسکول معارف فاؤنڈیشن ترکی کے حوالے

0 199

مالی میں فیتو دہشت گرد تنظیم کے تحت چلنے والے سکول معارف فاؤنڈیشن کے حوالے کردئے گئے۔ اسکولوں کی حوالگی فاؤنڈیشن اور مالی کے قومی وزارت تعلیم کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت عمل میں آئی۔
سکولوں کی حوالگی کے لئے مالی کے دارالحکومت بماکو میں ایک تقریب کے انعقاد کیا گیا جس میں مالی اور ترک عہدیداروں نے شرکت کی۔ مالی میں فیتو ادارے سے منسلک اٹھارہ سکول ملک کے مختلف شہروں میں قائم ہیں جو اب معارف کے حوالے کردگئے گئے۔ ان تعلیمی اداروں کی حوالگی کا یہ معاہدہ مالی کے وزیر برائے تعلیم اغ ارلاف اور معارف فاؤنڈیشن کے ممبر حشن یاوؤز کے درمیان طے پایا تھا۔ صدر ایردوان نے فیتو سے منسلک ان تعلیمی اداروں کی حوالگی سے متعلق مالی کے صدر کو خط بھی لکھا تھا۔
مالی کے صدر نے اس دوران اپنے بیان میں کہا کہ ہم کسی بھی ایسی چیز کو قبول نہیں کرینگیں جس سے ہمارے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچے اور ہم فیتو کے خلاف ترکی کی حکومت کے ساتھ طے پائے جانے والے اس معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ترک حکومت کے ساتھ ہیں اور ہمیں اس بات کا بھی علم ہے کے ترکی بھی ہر مشکل میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صدر ایردوان کے خط کے جواب میں اپنا خصوصی نمائیندہ ترکی بھیجینگیں۔
ان سکولوں میں 000،3 سے زائد طباء و طالبات زیر تعلیم ہیں، جبکہ 403 اساتذہ جن میں 33 کا تعلق ترکی سے ہے درس و تدریس ک خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ نئے تعلیم سال کا آغاز اس سال اکتوبر میں ہوگا۔
بر اعظم افریقہ کے اب تک 19 ممالک ترک حکومت کی درخواست پر فیتو اسکولوں کو معارف فاؤنڈیشن کے حوالے کرچکے ہیں۔
معارف فاؤنڈیشن پچھلے برس ترکی میں ہونے والے ناکام بغاوت کے بعد قائم کی گئی تھی۔ فاؤنڈیشن کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں فیتو تنظیم کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے انتظامات فاؤنڈیشن کے حوالے کرنا ہے۔ یاد رہے کہ ترک حکومت کی طرف سے فیتو تنظیم پر ناکام بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

 

تبصرے
Loading...