اسرائیلی فوج کے 5 ویں سپاہی کا کرونا وائرس پوزیٹو
سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے بتائی گئی اطلاعات کے مطابق اس کے پانچویں سپاہی میں کرونا وائرس کا رزلٹ پوزیٹو آیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی تحریری بیان کے مطابق سنٹرل اسرائیل کے ایک اور 22 سالہ اسرائیلی فوجی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ فوجی کی طبی صورتحال بہتر ہے اور وہ فوج میں پانچواں سپاہی ہے جس میں وائرس پایا گیا ہے۔
آج کے ہی روز اسرائیلی وزارت صحت کی جانب پریس ریلیز جاری کی گئی تھی کہ اسرائیل میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 250 سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل آف فارن افئیرز اسرائیل یاوؤل روتیم کو قرانطینہ میں لے لیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے ایک ایسے شخص سے ملاقات کی تھی میں کرونا وائرس ثابت ہوا تھا۔
اس سے قبل اسرائیل کے امور خارجہ کے ترجمان کو بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ان کے گھر کو قرانطینہ قرار دیا گیا۔