فلسطینی صدر محمود عباس کی ترک صدارتی کمپلیکس آمد
فلسطینی صدر محمود عباس جو ترکی کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں انہوں نے صدارتی کمپلیکس آئے جہاں صدر رجب طیب ایردوان نے ان کا استقبال کیا۔
ملاقات سے قبل صدر ایردوان نے فلسطینی ہم منصب کا باقاعدہ تقریب کے ساتھ استقبال کیا جہاں فلسطین اور ترکی کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس کے بعد صدر محمود عباس کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تقریب کے بعد ون آن ون اور وفود کی ملاقاتیں ہوئیں۔