غزہ میں کرونا کے پہلے دو کیس، دونوں پاکستان سے لوٹے، ترکی اور قطر کا تعاون کا فیصلہ

0 2,450

غزہ کی پٹی میں کورونا کے پہلے دو کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، اس کی تصدیق فلسطینی طبی ادارے نے کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے ریوٹرز نے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ دو فلسطینی جو پاکستان سے سفر کرکے مصر کے راستے غزہ داخل ہوئے تھے ان کے ٹیسٹ کرنے پر کورونا وائرس کا مثبت نتیجہ آیا ہے، وہ جمعرات کے روز مصر کی سرحد کے قریب واقع شہر رفح میں قرنطینہ میں ٹھہرائے گئے تھے۔

کورونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے گذشتہ دو ہفتوں سے غزہ میں اسکول ، عوامی بازار اور ایونٹ ہال سب بند کردیئے گئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے حماس نے کہا تھا کہ وہ صرف ایسے مریضوں کو ہی اجازت دے گے کہ غزہ سے باہر مصر یا اسرائیل جا سکتے ہیں جنہیں کوئی طبی مسئلہ درپیش ہو۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 53 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

دوسری طرف ترکی اور قطر نے وسائل نہ رکھنے والے فلسطینوں کی مدد اور تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطینی صدر محمدود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے۔

تبصرے
Loading...