بارزانی بھولے نہیں، پہلا دروازہ جس سے وہ گزرتا ہے وہ ہمارا دروازہ ہے، ترک وزیراعظم

0 145

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ کرد ریفرنڈم کا معاملہ اب وہاں پہنچ چکا ہے جہاں کوئی واپس نہیں مڑ سکتا۔ اب بارزانی کا نہیں بھولنا ہوگا کہ جس پہلے دروازے سے وہ گزرتا ہے وہ دروازہ ہمارا ہے۔

ٹیلی ویژن پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک حکومت صرف عراقی مرکزی حکومت سے تعلقات رکھے گی جو عراق کے تیل، ائیرپورٹس اور سرحدوں کی مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ریفرنڈم کے نتائج کے خلاف معاشی، سیاسی اور فوجی اقدامات پر عراقی حکومت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ عمل خطے کے انتشار اور عدم استحکام کو مزید ہوا دے گا۔

انہوں نے واضع کیا کہ عراقی اور شامی سرحدوں پر ہونے والی مشقوں کا تعلق صرف دہشتگردی سے ہے جو پچھلے ہفتے سے جاری ہیں۔

انہوں نے ترک شہریوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اعتماد رکھیں، ہم کسی نئی جنگ کی طرف پیش قدمی نہیں کر رہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاملہ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ترک صدر رجب طیب ایردوان، آرمی چیف کے ہمراہ آنے والے دنوں میں ایران جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ریفرنڈم کی حمایت کر کے خطے میں اپنے اثرات بڑھانا چاہتا ہے۔

تبصرے
Loading...