خاتونِ اوّل امینہ ایردوان کی "مستقبل کی معمار خواتین” منصوبے کی ایوارڈز تقریب میں شرکت

0 112

خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے استنبول میں "مستقبل کی معمار خواتین” منصوبے کی ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔

خاتونِ اوّل نے تقریب سے خطاب کیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ "مستقبل کی معمار خواتین” منصوبے نے اِس سال آٹھ مختلف ممالک سے درخواستیں وصول کیں جن میں کوسوو، البانیہ، نیدرلینڈز، آذربائیجان، ترک جمہوریہ شمالی قبرص اور کرغزستان شامل تھے، خاتونِ اول نے کہا کہ ترکی کے 64 مختلف صوبوں سے بھی خواتین نے درخواستیں دیں جو اس منصوبے کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ہر شعبہ زندگی میں خواتین کو خود مختار بنانے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے خاتونِ اول نے خواتین کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور تعلیمی ماہرین سے مطالبہ کیا کہ وہ سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینیئرنگ کے شعبوں میں لڑکیوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کریں۔

تبصرے
Loading...