جی20 اوساکا اجلاس میں شریک رہنماؤں کی بیویوں کے لیے خصوصی تقریب

0 551

خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے جاپان میں جاری جی20 اوساکا اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کی بیویوں کے لیے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں جاپانی خاتونِ اول ایکی ایبے اور ارجنٹینا، کینیڈا، اسپین، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، فرانس، انڈونیشیا، سنگاپور اور چلی کے سربراہان مملکت کی بیویوں کے علاوہ متعدد بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان کی اہلیاؤں نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب کے بعد کیوٹو میں توفوکوجی ٹیمپل کا دورہ اور ظہرانہ بھی ہوا جبکہ اختتام یادگار تصاویر کے ساتھ ہوا۔

تبصرے
Loading...