خاتونِ اول کی عورتوں پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر منعقدہ پینل میں شرکت

0 21

خاتونِ اول امینہ ایردوان نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر انقرہ میں منعقدہ ایک پینل میں شرکت کی۔

کوسٹ گارڈ اکیڈمی میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتونِ اول نے زور دیا کہ خواتین پر تشدد تمام معاشروں کا یکساں مسئلہ ہے، اس لیے ہر کوشش اور ہر اصلاحی عمل سے دنیا بھر کی خواتین کو فائدہ پہنچتا ہے۔

عورتوں پر تشدد کے حوالے سے عالمی پہلوؤں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے امینہ ایردوان نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی ہر تیسری عورت کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہر ملک کو اپنی معاشرتی حرکیات کے مطابق خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے مخصوص انداز میں پیش رفت کرنی چاہیے۔

تبصرے
Loading...