ترکی میں جمہوریت بہادر شہریوں کی حفاظت میں ہے، امینہ ایردوان

0 1,169

امریکی تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے 15 جولائی 2016ء کے کوپ کوپ کو ناکام بنانے کے حوالے سے ترک قوم کے تحرک پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ "ترکی میں جمہوریت بہادر شہریوں کی حفاظت میں ہے جو جمہوریت کو اپنے آئین و قوانین کے برابر اہمیت دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ترکی میں اعتماد کا ماحول ریاست کی علامت ہے”۔

ترکی میں اعتماد کا ماحول ہی ریاست کی علامت ہے

خاتون اول نے مزید کہا کہ "ترکی بہت سے مصائب پر قابو پا چکا ہے جن نے عام طور پر قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ 15 جولائی 2016ء کو جو ہم پر نشانہ بازی کی گئی وہ اس کی واضع مثال ہے۔ ترک قوم پر ساری رات بمبوں کی برسات ہوتی رہی اور صبح انہوں نے اپنی فتح کو منایا۔ اگلے دن زندگی وہیں سے شروع ہوئی جہاں پر روکی گئی تھی۔ استحکام اور ترکی کی معیشت میں اس کی بڑھتی ہوئی کارکردگی دوبارہ شروع ہوگئی۔ ترکی میں جمہوریت بہادر شہریوں کی حفاظت میں ہے جو جمہوریت کو اپنے آئین و قوانین کے برابر اہمیت دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ترکی میں اعتماد کا ماحول ریاست کی علامت ہے”۔

15 جولائی کی رات خواتین نے ٹینکوں کو روکا

امینہ ایردوان نے خواتین کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اس ملک کی خواتین نہ صرف بغاوت کی رات ٹینکوں کو روکا بلکہ بلکہ وہ معیشت سے سیاست اور اکیڈمی تک اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ورک فورس اور ملازمت میں خواتین کی شمولیت میں 9 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے”۔

تبصرے
Loading...