خاتونِ اوّل امینہ ایردوان: دنیا اپنے تمام خزانوں اور وسائل کے ساتھ پوری انسانیت کا یکساں ورثہ ہے

0 409

ایک آبی تحفظ کے منصوبے "Zero Waste – Blue” کو متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے زور دیا کہ دنیا اپنے تمام خزانوں اور وسائل کے ساتھ پوری انسانیت کا یکساں ورثہ ہے اور کہا کہ "اسی لیے یہ آفاقی ذمہ داری ہے کہ ان تمام خزانوں کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کیا جائے۔ اگر ہم واقعتاً یقین رکھتے ہیں کہ ہم اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے قابل ہوں گے، اس کا مطلب ہے کہ ہم ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے راستے پر پہلے قدم اٹھا رہے ہیں۔”

خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے آبی تحفظ کے منصوبے "Zero Waste – Blue” کو متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کیا۔

پلاسٹکس کی وجہ سے عالمی ماحولیات کو درپیش خطرے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے خاتونِ اول نے زور دیا کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کی تعداد تقریباً 5 ارب ٹن ہے اور کہا کہ "میرے خیال میں وہ تصاویر جن میں سمندری کچھووں اور دیگر جانداروں کو پلاسٹک میں پھنسنے کی وجہ سے مرتے ہوئے دکھایا گیا ہماری صدی کی افسوسناک ترین تصاویر ہیں۔ یہ ایک عام منظر نہیں کہ جو ہم دستاویزی فلموں کے چینل پر دیکھیں بلکہ اس امر کا ثبوت ہے کہ بے لگام اخراجات کی جانب جھکاؤ ایسا طرزِ زندگی ہے جو اپنی دسترس میں آنے والی ہر چیز کا خاتمہ کر دیتا ہے۔”

خاتونِ اول نے کہا کہ "ہمیں ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ زمین اور فضاء کی طرح سمندر میں بھی زندگی ہے۔ انسان محض حیاتیاتی تسلسل کے لیے ہی نہیں بلکہ انسان رہنے اور انسان رہنے کا سفر جاری رکھنے کے لیے بھی فطرت پر انحصار کرتا ہے۔”

دنیا کو اپنے اپنے تمام خزانوں اور وسائل کے ساتھ پوری انسانیت کا یکساں ورثہ قرار دیتے ہوئے خاتونِ اول نے کہا کہ "اسی لیے یہ آفاقی ذمہ داری ہے کہ ان تمام خزانوں کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کیا جائے۔ اگر ہم واقعتاً یقین رکھتے ہیں کہ ہم اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے قابل ہوں گے، اس کا مطلب ہے کہ ہم ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے راستے پر پہلے قدم اٹھا رہے ہیں۔”

تبصرے
Loading...