پہلی بار سعودی عرب میں ‘کرسمس ڈے’ دھوم دھام سے منایا گیا
کرسمس کے موقع پر سعودی عرب کے بازاروں میں بھی کرسمس کیلئے سجاوٹ کی اشیا فروخت کیلئے پیش کی گئیں۔
سعودی عرب میں پہلی بار کرسمس ڈے دھوم دھام سے منایا گیا۔
غیرملکی سیاحوں اورتارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سعودی عرب میں مختلف تہواروں پر رواداری کا رجحان بڑھنے لگا۔ کرسمس کے موقع پر سعودی عرب کے بازاروں میں بھی کرسمس کیلئے سجاوٹ کی اشیا فروخت کیلئے پیش کی گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کرسمس کے موقع پر سعودی عرب کے بازاروں میں بھی کرسمس کیلئے سجاوٹ کی اشیا فروخت کیلئے پیش کی گئیں جن میں لوگوں نے کافی دلچسپی لی-
سعودی عرب میں گزشتہ 7 برس سے مقیم امریکی خاتون نے بتایا کہ جب وہ شروع میں سعودیہ آئی تھیں تو کرسمس سختی سے گھروں کے اندر ہی منایا جاتا تھا، یہ کہانیاں بھی سننے کو ملتی ہیں کہ لوگ چھپ چھپا کر کرسمس ٹری ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے تھے اور خوشیاں مناتے تھے اور جیسے امریکا میں کرسمس کے موقع پر بازاروں میں رونق نظر آتی ہے وہ یہاں دیکھنے کو نہیں ملتی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب ماضی کے مقابلے میں حالیہ برسوں میں تبدیلی آئی ہے اور مارکیٹوں میں کرسمس سے متعلق اشیا فروخت کیلئے پیش کی جانے لگیں ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں مذہبی رواداری کی فضا بہتر ہورہی ہے۔