سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی میرا تھون ریس

0 1,085

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ہفتہ کے روز خواتین کی میراتھون منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں خواتین نے حصہ لیا۔

تین کلومیٹر طویل میرا تھون مغربی صوبہ الاحساء میں ہوئی۔

میرا تھون کے لیے "الاحساء رن” کا ٹائٹل استعمال کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 1500 پیشہ ور، نوجوان اور بوڑھی عورتوں نے شرکت کی۔

میرا تھون کو سعودی ڈائریکٹویٹ آف اسپورٹس، الموسی ہسپتال اور الاحساء بلدیہ کی جانب سے اسپانسر کیا گیا۔

منزا النصر نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے میڈل حاصل کیا۔ میرا تھون میں کئی غیر ملکی خواتین نے بھی شرکت کی۔

تبصرے
Loading...