وزیرِ خارجہ چاؤش اوغلو کے لیے اعلیٰ ترین جاپانی اعزاز

0 451

وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو کو شہنشاہِ جاپان نے ترک-جاپان تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر ” Grand Cordon of the Order of the Rising Sun” سے نوازا ہے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ترکی کے نائب صدر فواد اوقتائی، جاپانی سفیر برائے انقرہ آکیو میاجیما اور غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چاؤش اوغلو نے کہا کہ گو کہ دونوں ممالک ایشیا کے دو مختلف کناروں پر واقع ہیں، لیکن ترکی و جاپان کے قریبی تعلقات مضبوط اور قدیم ہیں۔

مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد ان ملکوں کے باہمی اتحاد کا مظہر ہے، انہوں نے مزید کہا۔

میاجیما نے کہا کہ اس اعزاز کے ساتھ دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے۔ ترکی اور جاپان یک جان دو قالب ہیں۔

جاپانی سفیر نے کہا کہ چاؤش اوغلو جاپان کے ریوا عہد کے آغاز سے اب تک یہ اعزاز پانے والے پہلے فرد ہیں۔

عدنان میندریس اور فطین رشدی زورلو، بالترتیب سابق وزیر اعظم و وزیر خارجہ ترکی، کو 1958ء میں Grand Cordon of the Order of the Rising Sun کے اعزازات دیے گئے تھے، جو میاجیما کے بقول جاپان سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ترک تھے۔

تبصرے
Loading...