مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے لیے ترکی اپنا کردار ادا کرے، وزیر خارجہ کا مطالبہ

0 850

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوغلو سے ٹیلی فون پر بات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انہیں آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے لیے ترکی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مسلم امت کے اتحاد کے لیے ترکی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس پوری صورت حال کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ترکی نے معاملے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اگلے مہینے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملاقات کا فیصلہ کیا۔

تبصرے
Loading...