ترک شہریوں کو چین کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کا مشورہ

0 74

وزارت امورِ خارجہ نے ترک شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مہلک کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کی وجہ سے چین کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

نئی وائرل بیماری پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے جو چین کی بڑی کوشش کے باوجود وہاں سے 13 مزید ممالک تک پھیل چکی ہے۔ چین میں اس وبائی مرض سے اب تک 81 افراد مارے جا چکے ہیں۔

اب تک اس وائرس کے حامل مریض شمالی امریکا، یورپ اور آسٹریلیا سمیت ایشیا کے متعدد ممالک میں پائے گئے ہیں۔ یہ تمام افراد چین سے ان ملکوں کو آئے تھے۔ وائرس فرانس میں تین تصدیق شدہ مریضوں کے ساتھ یورپ بھی پہنچ چکا ہے، جو اس وبا کے پھیلنے کے بعد منظر عام پر آنے والے اولین یورپی مریض ہیں۔

ان میں سے ایک مریض بوردے جبکہ دوسرا پیرس میں ہے۔ تیسرا شخص، جو ان دو میں سے ایک کا قریبی عزیز ہے، بھی اس وائرس کا حامل پایا گیا ہے۔ یہ سب حال ہی میں چین سے آئے ہیں اور اب انہیں تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ امریکا نے اب تک ریاست کیلی فورنیا، ایریزونا، الینوائے اور واشنگٹن میں پانچ افراد میں اس مرض کی تصدیق کی ہے۔

تبصرے
Loading...