اپوزیشن کے سابقہ متفقہ امیدوار نے موجود انتخابات میں ایردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا

0 956

2014ء کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب ایردوان کے مقابلے میں ترکی کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کے متفقہ امیدوار اکمل الدین احسان اولو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنا ووٹ رجب طیب ایردوان کو ڈالیں گے۔

اکمل الدین احسان اولو اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ بھی رہے ہیں اور ملی حرکت پارٹی (MHP) کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے جمعرات کے روز کہا کہ ایردوان کی حمایت کے لیے وہ پارٹی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور اسی کے مطابق اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

احسان اولو ترک صدر ایردوان کے مقابلے میں 38 فیصد ووٹ لے کر پہلے راؤنڈ میں ہی ہار گئے تھے حالانکہ ان کی حمایت اپوزیشن کی سب سے بڑی کمالسٹ پارٹی "جمہوریت عوام پارٹی” (CHP) اور ملی حرکت پارٹی بھی کر رہی تھیں۔

سابقہ صدارتی انتخابات 2014ء میں احسان اولو کے مقابلے میں جیتنے والے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 51.79 فیصد ووٹ لیے تھے جبکہ تیسرے امیدوار صلاح الدین دیمرتش نے 9.76 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

تبصرے
Loading...