سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کر دیا گیا

0 776

سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں ڈی سیٹ کر دیا گیا۔ تاہم کسی مزید الیکشن کے لیے نااہل نہیں کیا گیا-

چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنایا تاہم فیصلہ سناتے وقت 4 ارکان موجود تھے کیونکہ رکنن پنجاب بابر حسن بھراونہ طبعیت خرابی کے باعث آج کمیشن کا حصہ نہیں تھے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان کو جھوٹا بیان جمع کرانے پر آرٹیکل 63 (ون) (پی) کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے جہاں اس آرٹیکل کے مطابق وہ رکن فی الوقت نافذ العمل کسی قانون کے تحت فی الوقت مجلس شوریٰ(پارلیمنٹ) یا کسی صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کیے جانے یا چنے جانے کا اہل ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر سربراہی الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ متفقہ طور پر سنایا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: