دنیا کے 10 بڑے قدر آور سربراہان مملکت، عمران، ایردوان اور مودی بھی شامل
عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ دنیا لمبے قدر والوں کی ہے۔ یا پھر طے یہ ہے کہ درمیانے یا چھوٹے قد کے لوگوں کو عام زنگی میں لمبے قد والوں سے کئی گنا زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ بلکہ عصر حاضر کے معروف اردو ادیب حسنین جمال کہتے ہیں کہ جیسے ایک دلکش چہرہ جلدی ماڈل بن سکتا ہے ویسے ہی ایک لمبا قد جلدی کہیں بھی اینٹری مار کے کامیاب ہو سکتا ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ دنیا کے 10 بڑے قد آور سربراہان مملکت کون کون سے ہیں۔
1۔ الیگزینڈر ووجچ
الیگزینڈر ووجچ سربیا کے صدر ہیں۔ وہ ساڑھے چھ فٹ (6.52فٹ) قد کے ساتھ دنیا کے سب سے طویل قامت سربراہِ مملکت ہیں۔
2۔ عمران خان اور جسٹن ٹروڈو
حیران کن طور پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور کینڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے قد برابر ہیں اور 6 فٹ دو انچ (6.16فٹ) کے ساتھ وہ عالمی رہنماؤں میں دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔
3۔ رجب طیب ایردوان
صدر جمہوریہ ترکی رجب طیب ایردوان، 6 فٹ ایک انچ (6.06 فٹ) کے ساتھ عالمی رہنماؤں کے قد کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔
4۔ جوبائیڈن
امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا قد تقریباً 6 فٹ (5.97 فٹ) ہے۔ تاہم ان کا قدر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کم ہے۔
5۔ بورس جانسن
بورس جانسن برطانیہ کے وزیراعظم ہیں۔ ان کا قد 5 فٹ 7 انچ (5.74 فٹ) ہے
6۔ شی جینگ پنگ
چین کے سربراہ مملکت شی جینگ پنگ کا قد 5 فٹ 7 انچ (5.73 فٹ) ہے
7۔ نارندرا مودی
بھارت کے وزیراعظم نارندرا مودی کا قد 5 فٹ 6 انچ (5.57 فٹ) ہے
8۔ ولادی دیمیر پوتن
روس کے صدر ولادی دیمیر پوتن کا قد 5 فٹ 5 انچ (5.54 فٹ) ہے
9۔ انجیلا مرکل
انجیلا مرکل جرمنی کی چانسلر ہیں جو وہاں سربراہ مملکت ہوتا ہے۔ ان کا قد 5 فٹ 4 انچ (5.41 فٹ) ہے
10۔ کیم جونگ اون
کیم جونگ اون شمالی کوریا کے سربراہ مملکت ہیں ان کا قد انتہائی چھوٹا ہے۔ وہ 5 فٹ 3 انچ (5.34 فٹ) اونچے ہیں۔