آزاد شامی فوج ایک قومی تنظیم ہے جو اپنی دھرتی کا تحفظ کر رہی ہے، ایردوان

0 1,343

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آزاد شامی فوج (ایف ایس اے) ایک قومی تنظیم ہے جس میں شام کی ہر نسل شامل ہے اور یہ پی کے کے کی شامی شاخ پی وائے ڈی اور اس کے عسکری ونگ وائے پی جی کے مقابلے میں اپنی دھرتی کا تحفظ کر رہے ہیں۔

آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد شامی فوج اپنی زمین کا دفاع کر رہی ہے اور یہ کوئی دہشتگرد گروپ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آزاد شامی فوج کو دہشتگرد کہہ رہے ہیں اور بیٹھ کر تھوڑی دیر سوچ لیں۔

رجب طیب ایردوان نے کہا، "یہ دیکھا جانا چاہیے کہ ایسی شیطانی سوچ ان کے بارے رکھی جائے جو اپنے دھرتی کے دفاع کی جنگ (ترک فوج کے ساتھ مل کر) لڑ رہے ہیں۔آزاد شامی فوج 16 شہداء اور 100 زخمی ہونے کے باوجود آپریشن شاخِ زیتون میں بہادر کے ساتھ جدوجہد جاری ہوئی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ وہ آزاد شامی فوج کو پسند کرتے ہیں جو ترک جنگ آزادی میں ساتھ دے رہی ہے اور وہ اپنی دھرتی کا بھی تحفظ کر رہے ہیں۔

ترک اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی جانب سے آزادی شامی فوج کے خلاف مزموم پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے جمہوریت عوام پارٹی (سی ایچ پی) کے ڈپٹی چیئرمین اوزترک یلماز نے آزاد شامی فوج کے جوانوں کے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے انہیں القاعدہ کے مجاہد قرار دیا تھا۔

اس کے علاوہ سی ایچ پی استنبول کے رکن پارلیمنٹ ایرن اردم نے آزاد شامی فوج کو "کتوں کا غول” قرار دیا۔ سی ایچ پی کے چیئرمین کلیچدار اولو نے کہا کہ ترک فوج آپریشن شاخ زیتون میں آزاد شامی فوج کے پیچھے چھپ رہی ہے۔

ترک صدر ایردوان نے کہا کہ سی ایچ پی کے اصلی ممبران جو اس ملک سے پیار کرتے ہیں وہ ان کے احساسات ہم جیسے ہی ہیں۔

تبصرے
Loading...