ترکی کے ساتھ تعلقات کے سو سال مکمل ہونے پر جارجیا کا اظہار اطمینان

0 1,423

جارجیا کی طرف سے سوموار کے روز ترکی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور اچھی ہمسائیگی کی بنیاد پر اپنے بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا گیا ہے۔

جارجیا کی وزارت خارجہ نے ترکی اور جارجیا کے مابین سفارتی تعلقات کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں اس بات کی نشاندہی کی کہ 8فروری 1921ء کو جارجیا کے سائمن موڈوانی، جمہوریہ ترکی کے بانی اور پہلے صدر مصطفی کمال اتاترک کو اپنے کریڈشنل لیٹر دینے والے پہلے غیر ملکی سفارت کار بن گئے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ، "ترکی اور جارجیا کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری دوستی اور اچھے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے گہری ہو رہی ہے۔ جمہوریہ ترکی جارجیوں کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور یورو اٹلانٹک وژن کا پرجوش حامی ہے۔”

دونوں ممالک نے گذشتہ ایک دہائی میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہ آذربائیجان کے ساتھ سہ فریقی میکانزم کا ایک حصہ ہیں، جو 8 جون، 2012ء کو طرابزون اعلامیہ کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا۔ یہ فریم ورک علاقائی استحکام اور سلامتی کے استحکام پر بات چیت کے لئے زرخیر زمین فراہم کرتا ہے۔

اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے قیام کے ذریعے ترکی اور جارجیا کے مابین تعلقات کو مضبوط کیا گیا ہے۔

ترکی جارجیا کا تجارتی اتحادی ہے، جس کے ساتھ 2018ء میں تجارتی حجم میں 1.7 بلین ڈالر ( 12.03 بلین ترکش لیرا) سے زیادہ ہیں۔ دونوں ممالک نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور جوائنٹ اکنامک ٹریڈ کمیٹی (جے ای ٹی سی او) سمیت متعدد اہم دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے جبکہ توانائی کے شعبوں میں مشترکہ معاہدوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔

ان منصوبوں میں سے ایک، باکو تبلیسی-ازروم پائپ لائن ہے جس سے جولائی 2007ء میں ترک نیٹ ورک کو گیس کی فراہمی شروع ہوئی تھی۔ 14 سالوں میں اس نے جنوبی ترکی کے جیہان صوبہ میں قائم سمندری ٹرمینل کے ذریعے 3.4 بلین بیرل خام تیل، عالمی منڈیوں تک پہنچایا۔ اسی طرح 1076 کلو میٹر (669 میل) طویل باکو تبلیسی جیہان (بی ٹی سی) پائپ لائن نے 2006ء میں ترکی اور عالمی منڈیوں میں کیسپین تیل پہنچانا شروع کیا تھا۔

باکو تبلیسی کرس ریلوے کا ایک اور بڑا منصوبہ، 2017ء میں شروع ہوا اور اس نے نہ صرف ترکی، جارجیا اور آذربائیجان بلکہ یورپ کو وسط ایشیا اور چین سے بھی جوڑا۔ 829 کلو میٹر طویل ریلوے لائن، جو آزربائیجان کے دارالحکومت باکو سے ترکی کے شہر کرس تک پھیلی ہوئی ہے، مشرقی کوریڈور کے بڑے حصے کو کسپین پاس لائن کے ساتھ جوڑتی ہے۔

تبصرے
Loading...