اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران مغربی ترکی سے جرمن باشندہ گرفتار
اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران مغربی صوبے موغلا کے شہر بوردم سے ایک جرمن باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی پر ڈیڑھ سال سے وہاں مقیم تھا-
نارکوٹکس برانچ آفس کی رپورٹ کے مطابق انہیں انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک جرمن باشندہ بوردم میں نوجوانوں میں منشیات فروشی کر رہا ہے، جس پر کے مہم کے دوران اسے گرفتار کیا گیا-
پولیس نے اس کے گھر کی بھی تلاشی لی جہاں بڑی مقدار میں ناکوٹکس، انہیں استعمال کرنے کے آلات اور منشیات سے حاصل ہونے رقم ملی-
بعد ازاں جرمن باشندے کا کیس "غیر قانونی منشیات فروشی” کے تحت عدالت بھیج دیا گیا- فیصلے کے بعد جرمن باشندے بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا-