اشرف غنی مستفیٰ ہو رہے ہیں، طالبان کی قیادت میں عبوری حکومت قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا
افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی مستعفی ہونے جا رہے ہیں انہوں نے طالبان کی قیادت میں عبوری حکومت کے قیام کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ طالبان وفد اور کابل انتظامیہ کے مذاکرات کابل کے حکومتی محل میں ہوئے ہیں۔
اس سے قبل طالبان کے دوحہ دفتر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کابل کو بغیر قوت اور اسلحہ کے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اپنی لشکروں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
دوسری طرف دوحہ میں موجود ملابردار بھی دوحہ سے کابل روانہ ہو گئے ہیں جہاں عبوری حکومت کا عمل شروع کیا جا سکے گا۔ ملا برادر کابل ائیرپورٹ پر اتریں گے جہاں ترک فوج انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔