عالمی سیاحتی ادارہ ترکی کے ماڈل کو دنیا بھر میں لاگو کرے گا
ترکی میں سیاحت کی صنعت کووِڈ-19 کے باوجود مسلسل بڑھ رہی ہے اور سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اپنے سب سے بڑے حریف اسپین کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
اسی لیے عالمی سیاحت کا معتبر ادارہ ایکر گروپ ایک ایسے ماڈل پر منتقل ہو رہا ہے جو ترکی میں کامیاب ثابت ہوا ہے۔ پانچ سالوں میں 200 فیئرمونٹ، رکسس، سوفی ٹیل، سوئسوٹیل، پُل مین، مووین پک ہوٹلوں پر یہ سسٹم لاگو ہوگا۔
گروپ نے چار سال قبل انطالیہ میں واقع ہوٹل گروپ رکسس کے 70 فیصد حصص خریدے تھے، اب اس تجربے کا استعمال دنیا بھر میں کرے گا۔
اس ماڈل کا اطلاق ترکی کے علاوہ بنیادی طور پر وسطی امریکا، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے فیملی اور ریزورٹ ہوٹلوں پر ہوگا۔
ایکر لائف اسٹائل اینڈ انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گورو بھوشن کا کہنا ہے کہ وہ رکسس برانڈ کی زبردست کامیابی کی وجہ سے اس ماڈل پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ وہ اب اس ماڈل کو دنیا کے کئی مقامات پر لاگو کرنے پر کام کر رہے ہیں۔