گوجیک، قدرتی حسن کے ساتھ چھٹیاں منانے کا موقع

0 1,006

گوجیک بحیرۂ روم کے کنارے ایک تاریخی مقام ہے۔


تاریخی طور پر کلمچی کے نام سے معروف تھا اور سمجھا جاتا تھا کہ مشہور یونانی دیومالا کے مطابق اکارس سورج کے بہت قریب اڑنےکے بعد یہی گرا تھا۔


یہ تب ایک بندرگاہی علاقہ تھا اور اب اس میں 6 بڑی ساحلی تفریح گاہیں (marinas) ہیں جو علاقے میں کشتی رانی کے ذریعے سیاحت کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔


قصبہ بذات خود چھوٹا اور دلکش ہے، جس میں مرکزِ شہر میں پیدل گھوما پھرا جا سکتا ہے اور کئی نفیس کیفے، ریستوران اور کھانے پینے کے بھی مقامات ہیں جہاں سے بحیرۂ روم کے نظاروں کا لطف بھی لیا جا سکتا ہے۔


گوجیک اپنی ساحلی تفریح گاہوں کی وجہ سے مقبول ہے۔


قصبے کے گرد مشہور کھاڑیاں اور خلیجیں ہیں، یہ پانیوں پر سفر کے لیے بہترین ہیں جبکہ آپ شام میں اپنی کشتی کنارے پر لگا کر شہر کے مزے لے سکتے ہیں۔


تمام 12 جزائر کے کشتیوں کے ذریعے دورے آپ کو ایک انوکھے سفر پر لے جا سکتے ہیں، اور آپ پورا دن قدرتی نظاروں کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔


آپ بحیرۂ روم کے چمچماتے پانیوں میں گھرے صاف ستھرے چھوٹے دیہات میں جا سکتے ہیں کہ جو گھنے جنگلات میں ہیں۔


جب کشتی جزائر کے گرد چکر لگاتی ہے تو آپ صرف تاریخ ہی کے روبرو نہیں ہوتے، بلکہ اردگرد کے جنگلات کے سبز رنگوں کی اقسام بھی دیکھتے ہیں جو سمندر کے فیروزی پانیوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔


تبصرے
Loading...