ترکی میں 6 ارب ڈالرز سونے کے ذخائر کی دریافت

0 446

ترکی میں ایک کان میں تقریباً 35 لاکھ اونس سونے کے ذخائر کا پتہ چلا ہے کہ جن کی مالیت 46 ارب ترک لیرا بتائی جاتی ہے۔

یہ کان ترک ایگریکلچرل کریڈٹ کوآپریٹوز کے ماتحت ادارے گبریتاش کی ملکیت ہے، جس کا کہنا ہے کہ آج کی سونے کی قیمت کے لحاظ سے یہ تقریباً 6 ارب امریکی ڈالرز بنتے ہیں۔ یہ کان ترکی کے شمالی مغربی صوبے بلیجک میں سوغوت کے قریب واقع ہے۔

گبرتاش کے چیئرپرسن فخر الدین پوئراز کا کہنا ہے کہ کان سے تقریباً 1.92 ملین اونس کے ذخائر فوری طور پر نکالے جا سکتے ہیں۔

یہ کان 2008ء میں کمپنی کوزا آلتن کو دی گئی تھی لیکن دسمبر 2019ء میں اس کی ملکیت گبریتاش کو منتقل کی گئی۔ کوزا کو 15 جولائی 2016ء کی بغاوت میں گولن دہشت گرد گروپ (FETO) کے ساتھ روابط کی وجہ سے ترکی کے سیونگز ڈپازٹ انشورنس فنڈ (TMSF) میں ضم کر دیا گیا۔ دسمبر 2019ء میں یہ کان گبریتاش کو منتقل کی گئی۔

ماضی میں بھی اس کان کی قدر کا اندازہ لگانے کی کوششیں کی گئی تھیں۔ پوئزار کے مطابق ہم نے تکنیکی دستاویزات اور ڈرلنگ کا ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے اور ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ادارے سے اس کی جانچ کروائی، جس کی رپورٹ نومبر کے آخر میں موصول ہوئی ہے۔

پوئزار نے کہا کہ سوغوت کی یہ کان دنیا کی اہم ترین سونے کی کانوں میں سے ایک ہے۔ "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ سونا خود نکالیں گے اور اس کے لیے دو سال کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ترکی کی زراعت اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: