تمام تعلیمی مراحل میں عالمی معیارات کے مطابق تبدیلیاں وقت کی ضرورت ہیں، صدر ایردوان

0 588

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "پری-اسکول سے لے کر جامعہ کی سطح تک تمام تعلیمی مراحل میں عالمی معیار، ملکی ضروریات اور عوامی مطالبات کے مطابق اور بتدریج تبدیلیاں بہت ضروری ہیں۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ یہ تبدیلی تمام اسٹیک ہولڈرز کی شراکت، رضامندی اور حمایت کے ساتھ آئے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے تعلیمی سال ‏2019-2020ء‎ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

پچھلے 17 سالوں میں ترکی کے شعبہ تعلیم میں ہونے والی سرمایہ کاری اور اپنائی جانے والی جدت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے تعلیم کو ایک متحرک عمل قرار دیا اور کہا کہ "پری-اسکول سے لے کر جامعہ کی سطح تک تمام تعلیمی مراحل میں عالمی معیار، ملکی ضروریات اور عوامی مطالبات کے مطابق اور بتدریج تبدیلیاں بہت ضروری ہیں۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ یہ تبدیلی تمام اسٹیک ہولڈرز کی شراکت، رضامندی اور حمایت کے ساتھ آئے۔”

"سیف زون معاملے پر کوئی نتائج سامنے نہ آئے تو ہم اپنے منصوبے پر عمل کریں گے”

شام میں ہونے والی پیشرفت پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ رواں ہفتے ترکی-ایران-شام پانچویں سہ فریقی اجلاس کے دوران شام میں انسانی و سیاسی بحران کے حل کے لیے اہمیت کے حامل فیصلے کیے گئے۔ یہ قدم آستانہ پلیٹ فارم کی روشنی میں اٹھائے گئے۔”

آئینی کمیٹی کے اراکین کی منظوری کو اجلاس کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اجلاس کا ایک اور اہم پہلو اس دوران پایا جانے والا اتفاق رائے تھا کہ جو صورت حال کی شدت میں کمی لائے گی، چاہے جزوی طور پر ہی کیوں نہ ہو۔

"ہم نے دریائے فرات کے مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کے خدشات پر ہمارے ساتھ گفتگو کرنے والے کافی حد تک متفق ہیں۔ یہ دہشت گرد شام کے چوتھائی علاقوں پر قابض ہیں،” صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ اگر دو ہفتوں کے اندر سیف زون کے معاملے پر کوئی نتیجہ حاصل نہ ہوا تو وہ اپنے آپریشن منصوبے پر عمل شروع کر دیں گے۔

تبصرے
Loading...