معارف اسکولوں کے طلبہ ترک جامعات کو ترجیح دینے لگے

0 563

ترکی کا سرکاری تعلیمی ادارہ معارف فاؤنڈیشن دنیا بھر میں اپنے فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ترکی کی جامعات میں داخلے لیں۔

ترک حکومت نے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کی جانب سے 2016ء کی ناکام بغاوت کے فوراً بعد ترک معارف فاؤنڈیشن (TMF) قائم کی تاکہ اس گروپ سے وابستہ غیر ملکی اسکولوں کا انتظام سنبھالا جا سکے۔

فاؤڈیشن نے تین سال کے عرصے میں مختلف بر اعظموں میں اسکول اور تعلیمی مراکز بھی قائم کیے ہیں۔

اس وقت معارف اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والے 300 سے زیادہ طلبہ ترکی کی جامعات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس سال شمالی مقدونیہ، البانیہ، پاکستان، افغانستان، مالی، گنی ماریطانیہ، سودان، چاڈ، صومالیہ، گیبون، کیمرون، نائیجر، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی اور آئیوری کوسٹ کے تقریباً 500 طلبہ نے ترکی جامعات میں داخلہ لینے کو ترجیح دی۔

ترکی کی 42 جامعات کے ساتھ کوآپریشن پروٹوکول پر دستخط کرنے والے تعلیمی فاؤنڈیشن غیر ملکی طلبہ کے امتحانات (YOS) کی بھی میزبانی کی ، جس کا اہتمام چند ترکی جامعات نے مختلف ممالک میں غیر ملکی طلبہ کو قبول کرنے کے لیے کیا۔

تبصرے
Loading...