گرینڈ بازار: دنیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا خریداری مرکز

0 230

گرینڈ بازار ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ہے اور اس کی تاریخ 15 ویں صدی کے وسط سے جا ملتی ہے، یعنی سلطان محمد فاتح کے دور سے۔


یہ دنیا کے قدیم ترین اور سب سے بڑے بازار کے طور پر معروف ہے کہ جس میں 3,600 دکانیں ہیں جو 45 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔


عثمانی عہد میں اپنے عروج کے زمانے میں اس کا پھیلاؤ اور دکانوں کی تعداد آج سے کہیں زیادہ تھی۔


گرینڈ بازار عثمانی معیشت کا مرکز تھا اور آج بھی خریداری کے لیے استنبول آنے والوں کی اوّلین ترجیح ہے۔


کبھی کبھار تو یہاں آنے والوں کی تعداد 5 لاکھ تک جا پہنچتی ہے۔


یہاں قالینوں، ہینڈبیگز، کپڑے، سونے و چاندی کے زیورات، نوادرات اور کانچ کے برتن اور کئی دیگر دست کاری کی چیزیں خریدی جا سکتی ہے کہ جو آپ کے سفرِ ترکی کی خوشگوار یادیں تازہ کرتی رہیں گی۔


آپ کو کچھ ایسی دکانیں بھی ملیں گی جو صدیوں سے انہی روایات کے ساتھ وہی مصنوعات فروخت کر رہی ہیں۔


کیا معلوم کہ ہمارے آبا و اجداد میں سے کوئی استنبول آیا ہو کیونکہ یہ قدیم دنیا کا اہم ترین شہر تھا اور انہی دکانوں سے خریداری کی ہو کہ جہاں سے آپ کچھ لے رہے ہیں۔


اگر آپ روایات و جدت کے امتزاج گرینڈ بازار میں دن بھر بھی گھومتے رہیں تو اسے مکمل طور پر دیکھ پانا ممکن نہیں۔


آپ کو عثمانی عہد کی قدیم اشیاء سے لے کر اِس جدید دور کی چیزوں تک اس گرینڈ بازار میں ملیں گی۔


گرینڈ بازار کے گرد خریداری کے لیے دیگر کئی مقامات پر موجود ہیں۔


گرینڈ بازار اور نور عثمانیہ مسجد کے درمیان سڑک پر آپ کو دیگر اشیاء کے ساتھ عمدہ ترین قالین بھی ملیں گے۔


سلطان احمد علاقے میں دیگر بھی کئی خریداری مراکز ہیں کہ جہاں مختلف مصنوعات کے ساتھ دست کاریاں بھی ملتی ہیں۔


قدیم کتابوں کے شوقین گرینڈ بازار اور بایزید مسجد کے درمیان صحاف لر مارکیٹ کا دورہ کرتے ہیں۔


گرینڈ بازار اتوار اور مذہبی تعطیلات کے علاوہ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 7 بجے تک کھلا رہتا ہے۔

تبصرے
Loading...