لیرا کی قدر میں مزید کمی،70 فیصد بنک رقوم غیر ملکی کرنسی میں تبدیل

0 2,031

ترک لیرا گذشتہ دو روز سے مزید کریش ہو رہا ہے اور اس کی تازہ ترین قدر 16.52 لیرا فی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا کی طرف سے پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ کمی ترک عوام کی جانب سے اپنی سیونگ کو غیر ملکی کرنسی میں تیزی سے بدلنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت تک 3.1 ٹریلین لیرا، غیر ملکی کرنسی میں بدلا جا چکا ہے۔

تیزی سے لیرا کو غیر ملکی کرنسی میں بدلنے کی وجہ سے بعض بنکوں کے نظام میں خلل واقع ہوا ہے۔ بعض بنکوں نے مرکزی بنک کی طرف شرح سود کم کرنے کے بعد قرض فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ”بنکوں کا ایک گروپ” غیر ملکی کرنسی کی ٹریڈنگ میں ملوث ہے جو چھوٹے سرمایہ کاروں کو بھاری منافع کا لالچ دے کر ڈیپازٹ کر رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں نے ملک میں اسے پیرلل بنکنگ سسٹم قرار دیا ہے۔

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: