حماس کے نئے رہنما کی غزہ محاصرہ پر مصری حکام سے ملاقات

0 159

حماس کے نئے سربراہ اسماعیل ھنیہ مصر پہنچے اور مصری سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں- منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی معزولی کے بعد یہ حماس کا کسی سربراہ کا پہلا دورہ تھا-

گزشتہ چند ماہ سے حماس مصر کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس پر فوجی غاصب عبد الفتاح السیسی حکمران ہیں- سیسی نے اخوان المسلمون کے حماس کے ساتھ روابط پر اخوانی رہنماؤں کو کڑی سزائیں سنا رکھی ہیں-

حماس غزہ کی پٹی پر منتجب حکومت رکھتی ہے جس کی سرحدیں اسرائیل اور مصر کے ساتھ ملتی ہیں- حماس نے غزہ کی پٹی کے تحفظ کے لیے 2008ء سے اب تک اسرائیل کے ساتھ تین جنگیں لڑی ہیں اوت اسرائیل نے غزہ کا سماجی و معاشی محاصرہ کر رکھا ہے- اس محاصرے میں مصر جزوی طور پر اسرائیل کا ساتھ دیتا آ رہا ہے-

حماس کے ترجمان فوزی براہوم نے بتایا ہے کہ ملاقات کا مقصد غزہ محاصرے میں نرمی اور حماس اور الفتح (محمود عباس) کے درمیان ثالثی کروانا ہے تاکہ خطے کے سیاسی حالات بہتر ہو سکیں-

مصری حکام کی طرف سے ملاقات بارے کوئی اطلاعات جاری نہیں کی گئیں-

اسماعیل ھنیہ مئی میں حماس کے رہنما چنے گئے تھے-

تبصرے
Loading...