"وقت کٹائی”: مھر زین کا ترکی اور رجب طیب ایردوان بارے نیا نغمہ، آر ٹی ای اردو نے اردو ترجمہ پیش کر دیا
لبنانی نژاد سویڈنی سنگر مھر زین نے ترکی اور رجب طیب ایردوان کے متعلق ایک نیا نغمہ جاری کیا ہے جس کا نام ہے "کٹائی کا وقت ہے اے ترکی”۔
نغمہ کی وڈیو یہاں دیکھیں
وڈیو کلپ میں رجب طیب ایردوان کے کئی وڈیو اور ویوژل استعمال کئے گئے ہیں جس میں وہ ترک ملت سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
مھر زین نے کہا ہے کہ "دنیا بھر سے مسلمان ترک صدر ایردوان کو پسند کرتے ہیں”۔
مھر زین نے ترکی کی شام اور روہینگیا مسلمانوں کی مدد بارے سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ وہ تمام مسلمان ممالک کے لیے رول ماڈل ہے۔
ایردوان اور ترک عوام کے متعلق نغمہ بارے مھر زین نے کہا کہ میرے کئی دوست رجب طیب ایردوان سے ملے ہیں۔ ترک صدر نے مجھے یاد کرتے ہوئے کہا کہ "مھر کا ترکی بارے نیا نغمہ کہاں ہے؟”۔ مھر زین نے کہا کہ جب دوستوں نے مجھے بتایا تو میں نے نغمہ بنانے پر کام شروع کر دیا۔
مھر نے کہا کہ میں ترکش نہیں ہوں لیکن ہمیشہ ایک مضبوط اور مستحکم ترکی کی دعا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مصروف ترین شیڈول کے باوجود انہوں نے یہ نغمہ محتصر وقت میں تیار کیا ہے۔